ہریتھک اور دپیکا پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

ممبئی: بالی وڈ کے ایکشن اسٹار ہریتھک روشن اور دپیکا پڈوکون فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’ٹھگ‘‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ہریتھک روشن کو فلم نگری میں 17 سال اور دپیکا کو 10 سال ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ فلموں میں کام کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔

دپیکا کی 2007 میں ریلیز ہونے والی کیرئیر کی پہلی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں ہریتھک روشن نے مختصر کردار کیا تھا لیکن اب دونوں اداکار پہلی فلم میں ایک ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کی سلمان خان کے ساتھ فلم ’’کک‘‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار کی خبریں زیر گردش ہیں لیکن اب فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’ٹھگ‘‘ میں انہیں ہریتھک روشن کے مدمقابل کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

فلم ’’ٹھگ‘‘ میں کام کرنے کی تصدیق اداکارہ کے منیجر نے بھی کردی ہے تاہم فلم کی شوٹنگ فلم ’’پد ماوتی‘‘ کے بعد شروع کی جائے گی۔

مزید خبریں :