دنیا
Time 20 ستمبر ، 2017

ممبئی میں شدید بارشیں، ٹرین سروس متاثر اور پروازیں منسوخ

تصویر: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

بھارتی شہر ممبئی میں بارشوں کاسلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس کے باعث شہر کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہر میں گزشتہ شام سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ طوفانی موسم کے باعث سمندر سے بلند لہریں اٹھنے کا بھی امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں کے باعث شہر میں ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے اور ایئرپورٹس کے رن وے پر پانی جمع ہونے سے 50 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

تصویر: بشکریہ اکنامک ٹائمز

شہر میں بارشوں کی وجہ سے تعلیمی ادارے بھی بند ہیں جب کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی جمع ہونے سے کئی علاقے زیر آب آگئے اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

بارش سے رات گئے ممبئی ایئر پورٹ پر کم حد نگاہ، تیز ہواؤں اور پھسلن کے باعث ایک طیارہ رن وے سے اتر گیا تاہم حادثے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے جمعے تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مزید خبریں :