کھیل
Time 20 ستمبر ، 2017

سری لنکا عالمی کپ 2019 کیلئے کوالیفائی کرگیا، ویسٹ انڈیز دوڑ سے باہر

ویسٹ انڈیز عالمی کپ 2019 میں بغیر کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے کوالیفائی کرنے کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے جس کے بعد سری لنکا اکرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ میں کھیلنے کی اہل ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز دو مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی ویسٹ انڈین ٹیم کو ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست ہوئی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کے پوائنٹس کی تعداد 78 ہیں جبکہ سری لنکا کے پوائنٹس کی تعداد 86 ہے۔

عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے جس کا مطلب ہے کہ ویسٹ انڈیز سری لنکا سے آگے نہیں نکل پائے گی پھر چاہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔

سری لنکا کے علاوہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، انڈیا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ پہلے ہی اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

سری لنکا انڈیا کے ہاتھوں زبردست گزشتہ ماہ کی شکست کے باجود ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرگیا جہاں آئلینڈرز تمام ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچ ہارتے تھے۔

مزید خبریں :