کاروبار
Time 20 ستمبر ، 2017

2 ماہ میں بینک ڈیپازٹس میں سوا 3 کھرب روپے سے زائد کی کمی

کراچی: مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں سوا تین کھرب روپے سے زائد کی کمی اور نجی شعبے کو جاری قرضوں میں بھی کمی کا رجحان دیکھا جارہاہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اگست کے اختتام تک کمرشل بینکوں میں ڈپازٹس میں 3 کھرب 29 ارب 28 کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈپازٹس کا مجموعی حجم 116 کھرب 51 ارب 41 کروڑ روپے رہ گیا۔

جون کے اختتام پر بینکوں میں 119 کھرب 80 ارب 70 کروڑ روپے جمع کرائے گئے تھے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران بینکوں کے ڈیپازٹس میں ایک کھرب 6 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

2 ماہ کے دوران بینکوں کی طرف سے نجی شعبے کو دیئے جانے والے قرض میں 1 کھرب 41 ارب 41 کروڑ روپے کی کمی دیکھی گئی اور ان کا مجموعی حجم 60 کھرب 35 ارب روپے رہ گیا۔

بینکوں کی طرف سے حکومتی پیپرز میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم بھی 21 ارب 31 کروڑ روپے کی کمی سے 81 کھرب 45 ارب روپے رہ گیا۔

مزید خبریں :