کھیل
Time 20 ستمبر ، 2017

پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کا اعلان

کولمبو: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سری لنکن اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

اسکواڈ کی کپتانی مڈل آرڈر بلے باز دنیش چندی مل کے سپرد ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لیہرو تھرمانا، دیموتھ کرونارتنے، کوشل سلو، کوسل مینڈس، سدھیرا سماراوکرما، روشین سلوا، نیروشین ڈیکویلا، رنگانا ہیراتھ، لکشن سینڈاکن، دلرووان پریرا، سورانگا لکمل شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں 28 ستمبر کو ہوگی۔

اس سے قبل سری لنکن آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

انجیلیو میتھیوز کی انجری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ گریڈ ون کیٹیگری کی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں دستیاب ہوں گے۔

مزید خبریں :