کس پاکستانی کرکٹر نے کتنا ٹیکس دیا؟

اسلام آباد: وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹیکس جمع کروانے کی تفصیلات جاری کردیں جن کے مطابق مالی سال 16-2015 کے دوران  کرکٹرز سے 6 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا۔




قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے کھلاڑی شعیب ملک ہیں جنہوں نے گزشتہ مالی سال 46 لاکھ 76 ہزار 175 روپے ٹیکس ادا کیا۔

شاہد آفریدی نے 34 لاکھ روہے سے زائد ٹیکس ادا کیا

ٹیکس حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال مجموعی طور پر کھلاڑیوں سے  6 کروڑ اور ساڑھے 8 لاکھ روپے سے زیادہ کا ٹیکس وصول کیا۔

جیو نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال سرفراز احمد نے 37 لاکھ 87 ہزار 215 روپے، محمد حفیظ نے 36 لاکھ 77 ہزار 54 روپے، شاہد آفریدی نے 34 لاکھ 28 ہزار 450 روپے اور وہاب ریاض نے 31 لاکھ 84 ہزار 260 روپے ٹیکس ادا کیا۔

اسی طرح سابق کپتان مصباح الحق نے 30 لاکھ 17 ہزار 447 روپے، اظہر علی نے 21 لاکھ 68 ہزار 179 روپے اور یونس خان نے 16 لاکھ 65 ہزار 584 روپے ٹیکس دیا۔

ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے 16 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا۔

ان کے علاوہ احمد شہزاد نے 8 لاکھ 77 ہزار 800 روپے، اسد شفیق نے 17 لاکھ 85 ہزار 149 روپے، بابر اعظم نے 10 لاکھ 53 ہزار 225 روپے، خالد لطیف نے 8 لاکھ 7 ہزار 325 روپے، اور محمد عامر نے 8 لاکھ 5 ہزار روپے ٹیکس دیا۔

ٹیکس حکام کے مطابق محمد عرفان نے 17 لاکھ 93 ہزار 465 روپے، محمد سمیع نے 8 لاکھ 56 ہزار 542 روپے، ناصر جمشید نے 22 ہزار 260 روپے، سعید اجمل نے 8 لاکھ 35 ہزار 20 روپے، شرجیل خان نے 9 لاکھ 16 ہزار 211 روپے، سہیل تنویر نے 17 لاکھ 31 ہزار 400 روپے ، عمر اکمل نے 22 لاکھ 10 ہزار 887 روپے ، عمر گل نے6 لاکھ 66ہزار265 روپے اور ذوالفقار بابر نے 12 لاکھ 55 ہزار 774روپے ٹیکس دیا۔

مزید خبریں :