کاروبار
Time 21 ستمبر ، 2017

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 571 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 571 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے آغاز کے دوران ہی پی ایس ای 100 انڈیکس میں کمی رہی اور پہلے سیشن میں 50 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس  43 ہزار 300 کی سطح سے نیچے آیا۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مندی ہی دیکھی گئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس کم ترین سطح پر 42 ہزار 705 کی سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کا منفی رجحان مارکیٹ کے بند ہونے تک جاری رہا اور مجموعی طور پر ہنڈریڈ انڈیکس  571 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 775 پر بند ہوا۔