دنیا
Time 21 ستمبر ، 2017

روہنگیا اپنی بقاء کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، بنگلہ دیشی وزیر داخلہ اسد الزمان

بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ اسد الزمان خان نے روہنگیائی مسلمانوں کو دہشت گرد کے حوالے سے ایک خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بقا کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں میں بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

بنگلہ دیش کے علاقے کٹپالونگ میں کیمپوں میں سیلابی پانی داخل ہونے پر پناہ گزین کیمپ خالی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

پناہ گزین دیگر مقامات کی جانب منتقل ہورہے ہیں تاہم کئی فٹ کھڑے پانی کی وجہ سے انہیں دشواری کا سامنا ہے۔

میانمار اقوام متحدہ کے سامنے بضد ہے کہ رخائن میں صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے فوری اور سخت ایکشن لیا جائے۔

ادھر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے لیے آواز اٹھانے والی تنظٰم ارسا پر پابندی لگادی، جس پر فیس بک کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :