اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے میچوں کی سنچری مکمل کرلی

ایڈن گارڈن کول کتہ میں بھارت اور آسڑیلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا مقابلہ آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے کیرئیر کا میچ نمبر 100تھا، جہاں تیسرے نمبر پر کھیلتے ہوئے دائیں ہاتھ کے 28 سالہ بیٹس مین نے کیرئیر کی اٹھارویں نصف سینچری 59 رنز کی شکل میں مکمل کی۔

نیو ساؤتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے اسمتھ نے پہلا ون ڈے 19 فروری 2010ء کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میلبورن کرکٹ گراونڈ پر کھیلا تھا۔

اسٹیو اسمتھ ون ڈے میچوں کی سینچری مکمل کرنے والے 27ویں آسٹریلوی کرکڑ ہیں ۔اس فہرست میں جگہ حاصل کرنے والے پہلے آسٹریلوی کرکڑ جیف مارش تھے۔

دائیں کے اوپنر مارش نے 1986ءسے 1992ء تک آسٹریلیا کے لئے 117ون ڈے میچوں میں چار سینچریوں کی مدد سے 2854رنزبنائے۔انہوں نے اپنا سواں ون ڈے انڑنیشنل ویسٹ انڈیز کے خلاف پورٹ آف اسپین میں 10 مارچ 1991ء کو کھیلا تھا۔

مزید خبریں :