پاکستان
Time 21 ستمبر ، 2017

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 4 پاکستانی شہری شہید

بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی رکی نہیں ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاکستانی معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کاسلسلہ جاری ہے۔

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے چار پاکستانی شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج بھی ورکنگ باؤنڈری کے چار واہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے بنی سلیریاں میں 2 خواتین سمیت 4 شہری شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔


مزید خبریں :