انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف: لائیو ویڈیو میں فیس فلٹر شامل

سوشل میڈیا صارفین کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے ہر گزرتے وقت کے ساتھ نئے نئے فیچر متعارف کرائے جارہے ہیں اور اب انسٹا گرام نے لائیو ویڈیو فیس فلٹر فیچر متعارف کرایا ہے۔

انسٹاگرام صارفین کو فیس فلٹر کی سہولت تصاویر یا ریکارڈ ہوئی ویڈیو میں فراہم کی گئی تھی لیکن اب دوران لائیو ویڈیو بھی صارف کو فیس فلٹر کی سہولت دستیاب ہوگی۔

لائیو ویڈیو میں فیس فلٹر استعمال کرنے کے ساتھ صارف اس میں دئے گئے چشمہ، رین بو اور دیگر ٹولز کو بھی استعمال کرسکتا ہے۔

انسٹاگرام لائیو ویڈیو فیس فلٹر فیچر۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے لائیو آپشن پر کلک کے بعد نیچے اسکرین پر دئے گئے فیس آئی کون پر کلک کرنا ہوگا جس سے صارف اپنا من پسند فلٹر استعمال کر سکے گا۔

تاہم اس فیچر کی مدد سے صارف لائیو ویڈیو میں حقیقی منظر سے مختلف منظر کو ظاہر کر سکے گا۔

انسٹاگرام کمپنی کی جانب سے  نئے فیچر کو ابتدائی طور پر چند صارفین کو دستیاب ہے تاہم کچھ ہفتوں بعد یہ فیچر تمام صارفین استعمال کر سکیں گے۔

مزید خبریں :