سلمان خان کی پاکستانی فنکاروں سے ملاقات

بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے لندن میں اداکار جاوید شیخ اور عمائمہ ملک سمیت کئی پاکستانی اسٹارز سے ملاقات کی ہے۔

سلمان خان فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے بعد برطانیہ پہنچے ہیں جہاں وہ طویل عرصے بعد ہونے والے دبنگ ٹور میں مصروف ہیں۔

سلمان خان اپنی ٹیم کے ساتھ برطانیہ کے مختلف شہروں میں شوز کررہے ہیں جب کہ پاکستان کے نامی گرامی اداکار بھی آئیپا ایوارڈ کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔

#salmankhan #jawedsheikh #momalsheikh #london2017

A post shared by Momal Sheikh (@momal15) on


لندن کے شاپنگ مال میں پاکستانی اداکاروں جاوید شیخ اور ان کی صاحبزادی مومل شیخ کی سلمان خان سے ملاقات ہوئی جہاں تینوں اداکاروں نے کافی وقت ساتھ گزارا اور ایک ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

Two ️️

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on


اداکار فیروز خان اور عمائمہ ملک نے بھی سلمان خان اور ان کی فیملی سے ملاقات کی اور سلمان کے بھانجے آہل کے ساتھ بھی وقت گزارا جب کہ دونوں اداکاروں کی سلو میاں کے ساتھ تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

AHIL the Star

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) on


اداکار فیروز خان نے خود کو سلمان خان کا فین قرار دیا اور ساتھ ہی ان کے منفرد اسٹائل میں تصاویر لیں۔

مزید خبریں :