دنیا
Time 23 ستمبر ، 2017

افغانستان میں پولیس اور فوج پر حملے، 5 اہلکار ہلاک اور 16 زخمی

کابل: افغانستان کے صوبے غزنی اور فاریاب میں پولیس چیک پوسٹ اور فوجی قافلے پر حملے کیے گئے جس میں 5 پولیس اہلکار ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کےمطابق طالبان نے صوبہ غزنی میں ضلع قارا باغ اور جھگوڑی کے درمیان واقعے باغ عطار میں حملہ کیا جس میں پولیس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق غزنی کے گورنر محمد عارف نوری نے 5 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

گورنر کے ترجمان کا کہنا تھاکہ طالبان کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس میں طالبان کا بھی نقصان ہوا ہے۔

دوسری جانب افغان صوبے فاریاب میں فوجی قافلے پر حملہ کیا جس میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کےمطابق فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئے۔

مزید خبریں :