شاہ رخ مصیبت کے وقت میں سنجے کی مدد آج تک نہ بھولے

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیرئیر کے شروعات میں سنجے دت سے مدد مانگی تھی۔

سنجے دت نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پر اپنی دھاک بٹھائی ہوئی تھی اور جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ ساتھیوں کی مدد کے لیے بھی تیار رہتے تھے۔

سنجو بابا جیل سے سزا پوری کرنے کے بعد فلم ’’بھومی‘‘ کے ذریعے واپسی کرچکے ہیں اور ان کی فلم نے ریلیز کے پہلے روز 2 کروڑ 25 لاکھ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جب کہ فلم میں ان کی اداکاری پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

سنجے دت نے فلم کی تشہیر کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور چھوٹی اسکرین پر بھی اپنے فلموں کی تشہیر کرتے نظر آئے ہیں۔

سنجوبابا نے فلم تشہیر کے دوران ایک شو میں شاہ رخ خان سے متعلق اہم واقعے سے پردہ اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان فلم نگری میں آئے ہوئے کچھ ہی عرصہ ہوا تھا اور وہ کسی مصیبت میں پھنس گئے تھے جس پر انہوں نے مجھے فون کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اس وقت شاہ رخ کو کہا کہ تمہیں زندگی میں کچھ بھی چاہئے ہو تو مجھے لازمی بولنا بھلے گاڑی ہی کیوں نہ چاہئے ہو ، میں تمھارے ساتھ ہوں اور ایک فیملی کی طرح اور بڑا بھائی ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ میں ایک چیز بہت اچھی ہے کہ اسے یہ سب یاد ہے اور وہ بھولا نہیں ہے بلکہ اسی وجہ سے میری زیادہ عزت کرتا ہے اور احسان سمجھتا ہے حالاں کہ میں نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا تھا۔

مزید خبریں :