والد کو میری وجہ سے منہ چھپانا پڑا، سنجے دت

— فوٹو :فائل

بالی وڈ اسٹار سنجے دت نے کہا ہے کہ والد سنیل دت میری 'ٹاڈا' قانون کے تحت گرفتاری پر بہت شرمندہ تھے اور کئی بار انہیں اخباری نمائندوں سے منہ چھپا کر گزرنا پڑتا تھا تاکہ لوگ انہیں دیکھ کر مذاق نہ اڑائیں۔

سنجو بابا فلمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے بھی سرگرم ہیں اور حال ہی میں انہوں نے بھارتی شہر جے پور میں ایک تقریب میں شرکت کی ہے۔

 تقریب میں بات چیت کے دوران سنجے دت نے زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا اور کہا کہ میرے والد سنیل دت نے جب مجھے ہتھکڑیوں میں دیکھا تو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے تھے۔

سنیل دت نے کہا کہ میری گرفتاری پر والد بہت شرمندہ تھے اور کئی بار انہیں اخباری نمائندوں سے منہ چھپا کر گزرنا پڑتا تھا تاکہ بیٹے کی وجہ سے ان کا مذاق نہ بنے۔ 

انہوں نے کہا کہ منشیات کی لت سے نکلنا دنیا کا بہت مشکل کام ہے کیوں کہ وہ خود چوہوں کی طرح کئی کئی گھنٹے باتھ روم میں بند رہ کر نشہ کیا کرتے تھے۔ 

سنجے دت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ انہوں نے زندگی کے خوبصورت دن نشے میں گزار دیے جس کا انہیں بہت دکھ ہے۔

خیال رہے کہ اسلحہ کیس میں سزا پوری کرنے کے بعد سنجے دت نے حال ہی میں فلم نگری میں دوبارہ واپسی کی اور ان دنوں اپنی ریلیز ہونے والی فلم 'بھومی' کی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

مزید خبریں :