پاکستان
Time 24 ستمبر ، 2017

دنیا بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان جتنی قربانیاں دے، خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں لہذا دنیا بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان جتنی قربانیاں دے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ دہشت گردی کو شکست اور اپنی سرزمین پر امن کے لیے ہم نے اپنے بیٹے قربان کیے ہیں۔

انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ دنیا بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان جتنی قربانیاں دے۔

یاد رہے کہ خیال رہے کہ لیفٹیننٹ ارسلان عالم گزشتہ روز خیبرایجنسی کے علاقے راجگال میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے جنہیں آج فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا۔


مزید خبریں :