پاکستان
Time 24 ستمبر ، 2017

نواز شریف عدالتوں کا سامنا کریں گے، حسین نواز

لندن میں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف پاکستان جا کرعدالتوں کا سامنا کریں گے، وہ چھبیس ستمبرکو عدالت میں پیش ہوں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی طبیعت کافی ناساز ہے، ایسے میں ان کے والد میاں محمد نواز شریف کے لیے لندن میں قیام کرنا انتہائی ضروری ہے تاہم وہ یہ تاثر قائم نہیں کرنا چاہتے کہ عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پی آئی اے کی پرواز 786 کے ذریعے کل (25ستمبر)صبح 7 بجے وطن پہنچیں گے اور متوقع طور پر منگل 26 ستمبر کو نیب ریفرنس پر عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنے اسٹاف کےساتھ وطن واپس آئیں گے، حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کے ساتھ لندن میں ہی قیام کریں گے۔

مزید خبریں :