دنیا
Time 24 ستمبر ، 2017

جرمن پارلیمنٹ کی 631 نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل

جرمن پارلیمنٹ کی631 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق انجیلا میرکل اس انتخابی عمل میں کامیابی حاصل کرکے چوتھی مرتبہ بھی چانسلر بن جائیں گی۔

جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انجیلا میرکل اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچی ،اے ایف ڈی کے رہنماؤں نے ایگزٹ پول جائزوں کے نتائج سامنے آتے ہی جشن منانا شروع کر دیا ہے۔

اے ایف ڈی تیسری سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے اور اسے 13 اعشاریہ 5 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

ان اندازوں کے مطابق گرین پارٹی کو 9 اعشاریہ 5 فیصد جبکہ لیفٹ پارٹی (ڈی لنکے) کو 9 فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے۔

فری ڈیموکیٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری نے کہا ہے کہ یہ ابھی حتمی نہیں کہ ان کی پارٹی انجیلا میرکل کے ساتھ حکومت سازی کرے گی۔

ابتدائی پول جائزوں کے سامنے آنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ انتظار اور مشاورت سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :