پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2017

بلوچستان کے ضلع تربت سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع تربت سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے تمپ سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ لاشوں کی شناخت ارشاد، ولید اور عامر کے نام سے کی گئی ہے جب کہ تمام افراد کی لاشیں سرد خانے منتقل کردی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :