دنیا
Time 25 ستمبر ، 2017

امریکا نے شمالی کوریا پر بھی سفری پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے پے درپے پر میزائل تجربوں کے بعد شمالی کوریا کا نام بھی سفری پابندیوں کے حامل ممالک میں ڈال دیا۔

شمالی کوریا نے امریکا کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود بھی پے درپے نہ صرف میزائل تجربے کیے بلکہ کم جانگ نے امریکی صدر کو کئی بار دھمکیاں بھی دی ہیں۔

امریکا کی جانب سے بار بار خبردار کیے جانے کے باوجود باز نہ آنے پر شمالی کوریا کا نام بھی سفری پابندیوں کا شکار ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جب کہ صومالیہ اور چاڈ بھی انہی ممالک میں شامل ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل ایران، لیبیا، شام، وینزویلا اور یمن پہلے ہی اس فہرست میں شامل تھے جب کہ نئی فہرست پچھلی فہرست کو 90 روز مکمل ہونے پر جاری کی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دستخط کردہ اس فہرست پر 18 اکتوبر سے عمل درآمد شروع ہوگا۔

مزید خبریں :