دنیا
Time 25 ستمبر ، 2017

دنیا کی وزنی ترین خاتون انتقال کر گئیں

مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان عبدالعاطی دبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

500 کلو وزنی ایمان کا بھارت میں علاج جاری تھا جس کے بعد 4 مئی 2017 کو اسے علاج کی غرض سے دبئی کے برجیل اسپتال میں داخل کیا گیا۔

دبئی کے اسپتال میں 20 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم ایمان کے علاج پر مامور تھی اور وقفے وقفے سے مختلف ٹیسٹ کے ذریعے ایمان کی صحت کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو آگاہ کیا جاتا رہا۔

اسپتال سے جاری بیان کے مطابق ایمان دل کے مرض میں مبتلا تھی جب کہ اس کے گردوں نے بھی کام چھوڑ دیا تھا جو موت کی وجہ بنا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 35 منٹ پر وہ چل بسیں۔

ایمان کے لواحقین نے اسپتال کی جانب سے علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم اس سے قبل بھارت میں علاج کے دوران انہوں نے کچھ شکایات کی تھیں۔

مزید خبریں :