پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2017

بلوچ قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

نوابزادہ گزین مری 22 ستمبر کو 17 سالہ خود ساختہ جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچے تھے جہاں انہیں پولیس نے کوئٹہ سے حراست میں لیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوابزادہ گزین مری کو بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس نواز مری کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا۔

جیونیوز کےمطابق نوابزدہ گزین مری کو آج کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ جسٹس نواز مری کو 7 جنوری 2000 کو کوئٹہ میں قتل کر دیا گیا تھا اور ان کے مقدمہ قتل میں گزین مری نامزد ہیں۔

نوابزادہ گزین مری ممتاز بلوچ قوم پرست رہنماء نواب خیر بخش مری اور نواب جنگیز مری کے چھوٹے بھائی ہیں۔

مزید خبریں :