پاکستان
Time 25 ستمبر ، 2017

سانحہ ماڈل ٹاؤن: کمیشن رپورٹ سے متعلق 6 مختلف درخواستیں واپس

لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سے متعلق دائر 6 مختلف درخواستیں واپس لے لی گئی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عام کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف پنجاب حکومت نے بھی انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔

جیونیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ سے متعلق عدالت میں 6 دیگر مختلف درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن کے درخواست گزاروں میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اور وکلا بھی شامل تھے۔

درخواست گزاروں نے اپنی درخواستیں واپس لیتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر لانے کی داد رسی کر دی ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کے وکیل خواجہ حارث نے درخواستیں واپس لیے جانے کی مخالفت کردی ہے۔

واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود رپورٹ عام نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے۔

مزید خبریں :