کھیل
Time 25 ستمبر ، 2017

مصباح اور یونس کے بعد ٹیم میں نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، کوچ مکی آرتھر

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم ہمارے لیے آسان حریف نہیں ہوگی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آغاز 28 ستمبر سے یو اے ای میں ہورہا ہے جس کے لیے قومی ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا سری لنکا سے سیریز کے حوالے سے کہنا ہےکہ سری لنکا کے خلاف ایک یا دو نئے کھلاڑی اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کریں گے اور سری لنکا ہمارے لیے آسان حریف نہیں ہوگی۔

مکی آرتھر نے کہا کہ مصباح اور یونس کے بعد پاکستان ٹیم میں ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے، ٹیم میں فی الحال فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں اور یاسر شاہ نے بھی بھرپور پریکٹس کی ہے۔

کپتان سرفراز احمد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے سرفراز احمد بطور کپتان پہلے ٹیسٹ میں ہی بہترین کپتان ثابت ہوں گے۔

مزید خبریں :