Can't connect right now! retry
Advertisement

دلچسپ و عجیب
25 ستمبر ، 2017

چوہے سوا لاکھ کھا گئے

عارف والا: دکان کی دراز میں رکھے 5 ہزار کے 25 نوٹ چوہوں نے کتر ڈالے۔

عارف والا ریشم گلی میں واقع ایک لیڈیز بوتیک کا مالک دکان کی دراز کھولتے ہی سامان کی خریداری کے لیے رکھی گئی رقم کو کترا ہوا دیکھ کر بے ہوش ہوگیا۔

اس کی رقم کو برباد کرنے والے لٹیرے کوئی چور نہیں بلکہ چوہے تھے جنہوں نے دکان کی دراز میں پڑے پانچ پانچ ہزار کے پچیس نوٹ کتر کر پرزہ پرزہ کردیے۔

دکاندار کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی جس نے ہوش میں آنے پر بتایا کہ میں نے دکان میں رقم رکھی تھی اور چوہوں نے وہ رقم برباد کردی۔ 

Advertisement