نمک، کافی اور کوئلہ پاؤڈر سے تصویریں بنانے کا فن

الجزائر کے ایک ماہر فنکار نے نمک، کافی اور کوئلے سے خوبصورت تصاویر بناکر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

کھانوں کی اشیا سے منفرد فنکاری کرنا عام بات ہوگئی ہے لیکن افریقی ملک الجزائر کے شہر بٹنا سے تعلق رکھنے والے عبدالحفیظ قذلان نامی نوجوان کی منفرد مہارت نے سب کو حیران کردیا۔

انہوں نے نمک، کافی اور کوئلے کا استعمال کرکے نامور شخصیات کی تصاویر بنائیں اور لوگوں کو متاثر کردیا۔

یہ تصاویر اتنی مہارت سے بناتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے اور سوچتا ہے کہ اس میں کالے سفید رنگ کا استعمال کیا ہے جبکہ اس کی تیاری نمک، کافی اور کوئلے کا پاوڈر استعمال کیا جاتا ہے۔

ان کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے مصوری کو ایک منفرد اور دلچسپ رنگ دیا اور مہارت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے نیلسن منڈیلا، جمیکن گلوکار باب مارلے سمیت کئی نامور شخصیات کی تصاویر بنائیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فنکار قذلان اپنے ہاتھوں کی مہارت سے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس میں انہوں نے ایک بار بھی پینٹنگ آلات کا سہارا نہیں لیا ہے۔