حکومت کا آئی بی کے مبینہ خط پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد: حکومت نے انٹیلی جنس بیورو کے مبینہ خط کے معاملے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

انٹیلی جنس بیورو سے متعلق مبینہ میمورینڈم گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے پروگرام میں سامنے آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مبینہ خط میں مختلف ارکان پارلیمنٹ کے کالعدم تنظیموں سے رابطوں سے متعلق بتایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی بی کے مبینہ میمورینڈم کے سامنے آنے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کا مقصد ان لوگوں کی نشاندہی کرنا اور معلومات سامنے لانا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر میمورینڈم تیار کیا اور اسے میڈیا پر جاری کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی بی اور حکومت کا خیال ہے کہ اس طرح کی کوئی رپورٹ یا میمورینڈم تیار ہی نہیں کیا گیا تو پھر یہ سامنے کس طرح سے آیا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے لیے وزارت قانون سے بھی مشاورت کی گئی اور مبینہ میمو کے بارے میں مقدمہ آئی بی کی مدعیت میں درج کیے جانے کا امکان ہے جس کی درخواست کسی بھی وقت دے دی جائے گی۔

حکومتی ذرئع کے مطابق مبینہ میمو کی آئی بی سے تصدیق کرنے کی بھی کوشش نہیں کی گئی اور آئی بی کے خلاف جان بوجھ کر بے بنیاد مہم چلائی گئی۔

مزید خبریں :