واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ کے فیچر سامنے آگئے

فوٹو: فائل۔

واٹس ایپ صارفین اس بات سے تو آگاہ تھے کہ جلد ہی اس میں چھوٹے پیمانے پر بزنس کی سہولت درکار ہوگی لیکن واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ کن فیچرز پر مبنی ہوگا اس حوالے سے بھی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔

گوگل پلے اسٹور میں یہ واٹس ایپ ’بزنس‘ کے نام سے علیحدہ کرکے لسٹ میں شامل کیا گیا ہے جب کہ واٹس ایپ کمپنی نے اس کے لیے لوگو بھی تبدیل کیا ہے۔

اس کے گرین دائرے میں کال کی علامت کے بجائے ’بی‘ لکھا گیا ہے جس سے بزنس لفظ کی نشاندہی ہو رہی ہے۔

فی الحال واٹس ایپ بزنس اکاونٹ آزمائشی مراحل میں ہے جس کے لیے صارفین کے اظہار خیال کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

واٹس ایپ بزنس کو استعمال کرنے کے لیے اس کی سیٹنگ میں جانا ہوگا جس میں صارف کو بزنس پروفائل بنانی ہوگی۔

اس میں درکار کچھ معلومات فراہم کرنا ہوں گی جس میں کاروبار کی ویب سائٹ، پتا، پروفائل تصویر اور دیگر اہم چیزیں شامل ہیں۔

فوٹو بشکریہ اینڈرائڈ۔

بزنس پروفائل بنانے کے بعد صارف چیٹ مائیگریشن کے آپشن پر کلک کرے گا اور اپنے واٹس ایپ نمبر سے واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ پر چلا جائے گا۔

واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو اپنے الگ نمبر سے رجسٹرڈ کرنا ہوگا اور اگر صارف کو اپنے ذاتی نمبر کو ہی استعمال کرنا ہے تو اسے اپنا پہلا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرکے بزنس اکاؤنٹ پر دوبارہ رجسٹرڈ کرنا ہوگا۔

فوٹو بشکریہ اینڈرائڈ۔

اس میں ایک ساتھ دونوں واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرسکتے ہیں لیکن دو مختلف نمبرز سے۔ اس میں اس بات کی سہولت دی جائے گی کہ صارف اپنے لینڈ لائن نمبر سے بھی واٹس ایپ بزنس اکاؤنٹ استعمال کرسکے گا۔

اس میں موجود آٹو رسپانس سسٹم سے صارف کو آسانی ہوگی کہ وہ اپنے کاروبار والے لوگوں کے سوالات یا جوابات میسج اوے فیچر کی مدد سے بعد میں دے سکتا ہے۔

اس کو استعمال کرنے کے لیےنمایاں تین نقطہ والے فیچر کو استعمال کرنا ہوگا۔ 

مزید خبریں :