کاروبار
Time 09 اکتوبر ، 2017

کراچی میں ٹماٹر کے بعد اب پیاز کی قیمت کو پر لگ گئے

کراچی: شہر میں ٹماٹر کے قیمت نیچے آنے کےبعد اب پیاز کی قیمت نے شہریوں کے آنسو نکال دیئے ہیں۔

سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری رؤف تنولی کے مطابق پیاز کی سپلائی کم ہونے پر قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ہول سیل میں فی من پیاز 200 روپے مہنگی ہوگئی ہے جس کے باعث ہول سیل میں فی کلو پیاز 75 سے 70 روپے فروخت کی گئی ہے۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہےکہ بازار میں پیاز فی کلو 80 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

دوسری جانب ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر کی 15 کلو پیٹی 200 روپے سستی ہوکر1400 روپے پر آگئی اور ہول سیل میں درجہ دوئم ٹماٹر کی پیٹی ایک ہزار روپے کی ہوگئی۔

سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیل میں فی کلو ٹماٹر 100 سے 75 روپے فی کلو پر آگیا ہے اور بازار میں ٹماٹر 120 سے 100 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔

واضح رہےکہ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی روز سے ٹماٹر نایاب ہوگئے تھے اور قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی تھی تاہم اب ٹماٹر کی قیمت میں کافی حد تک کمی آگئی ہے۔

مزید خبریں :