Can't connect right now! retry
Advertisement

کاروبار
09 اکتوبر ، 2017

ورلڈ بینک کا پاکستانی معیشت پر اظہار تشویش

ورلڈ بینک نے پاکستانی معیشت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری خسارہ ادائیگیوں کا توازن خراب کر رہا ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے جانے کے بعد پاکستانی معیشت میں بے یقینی کی صورتحال میں اضافہ ہوا اور جاری خسارہ زرمبادلہ کے ذخائر کے کم ہونے کا باعث ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ معیشت کے ڈھانچے میں خرابیاں شرح نمو میں کمی کر سکتی ہیں اور اصلاحات کے تسلسل پر الیکشن اثر انداز ہوسکتا ہے۔

ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ مالی صورتحال الیکشن کی وجہ سے خراب ہوگی جب کہ جاری خسارہ ادائیگیوں کا توازن خراب کر رہا ہے تاہم ترقی کے لئے بنیادی مسائل کے حل کی کوششوں کا جاری رہنا ضروری ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق درآمدات اور ترسیلات پر ادائیگیوں کے توازن کا انحصار ہے اور برآمدات بڑھانے سے ادائیگیوں کا توازن بہتر کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement