Can't connect right now! retry
Advertisement

دنیا
10 اکتوبر ، 2017

کینیا میں یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 خواتین ہلاک، متعدد طلبا زخمی

ممباسا: کینیا میں نامعلوم ملزم نے یونیورسٹی میں فائرنگ کردی جس سے 2 خواتین ہلاک اور متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ ممباسا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں نامعلوم حملہ آور گھس آیا جس سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر یونیورسٹی کے 2 اسٹاف ممبر ہلاک اور متعدد طلبا زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والی دونوں خواتین ہیں جب کہ فائرنگ سے ایک ڈرائیور اور 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کیمپس کو گھیرے میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق حملہ آور کی گرفتاری یا شناخت سے متعلق اب تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ کینیا اور صومالیہ میں صومالی شدت پسند تنظیم الشباب کی کارروائیاں سامنے آتی ہیں جب کہ 2015 میں بھی یونیورسٹی میں ہونے والے حملے میں 148 طلبا ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement