اسمارٹ فون کی بیٹری کا دورانیہ بڑھانے کے لئے چند اہم تدابیر

اسمارٹ فون صارفین کو اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کے فون کی بیٹری جلد ختم ہوجاتی ہے تاہم ان چند تدابیر پر عمل کر کے اس مشکل سے بچا جا سکتا ہے ۔

اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کے لئے طویل چلنے والی بیٹریاں بنانا کسی چیلنج سے کم نہیں لیکن چند احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بیٹری کو دیر تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

عام طور پر صارف کے اسمارٹ فون میں انتہائی ضروری ایپلی کیشنز کے ساتھ بعض غیرضروری یا غیراہم ایسی ایپلی کیشنز بھی موجود ہوتی ہیں جو بہت کم استعمال میں آتی ہیں۔ 

ایپلی کیشنز کی فوری بندش:

صارفین کو چاہئے کہ سب سے پہلے موبائل فون کی سیٹنگ میں جا کر یہ دیکھ لیں کہ کون سی ایپلی کیشن زیادہ بیٹری صرف کرتی ہیں۔

جو ایپلی کیشن زیادہ بیٹری استعمال کرتی ہو اسے کام کے بعد فوراً بند کردیا جائے جس سے بیٹری ضائع ہونے سے بچ سکتی ہے۔ 

لو پاور موڈ آپشن:

صارفین کو سیٹنگ میں موجود 'لو پاور موڈ' آپشن آن رکھنا چاہئے، یہ 20 فیصد چارجنگ بچنے کی صورت میں فوراً آگاہی فراہم کرتا ہے۔

یہ ان تمام ایپلی کیشنز کو روک دیتا ہے جو بیگ گراؤنڈ میں چلتی رہتی ہیں یا آٹو ڈاؤن لوڈ ہوتی ہیں۔

موبائل آٹو لاک:

جتنی دیر تک فون کی اسکرین لائٹ جلتی رہتی ہے فون کی بیٹری کم ہوتی رہتی ہے تاہم ہمیشہ 'آٹو لاک' کو آن رکھنا چاہئے تاکہ فون استعمال کرنے کے بعد خود ہی لاک ہوجائے جس سے بیٹری محفوظ رہ سکے۔ 

صارف اپنی سہولت کے حساب سے 30 سیکنڈ، ایک منٹ، 2 منٹ یا اس سے زائد اسکرین لاک کا دورانیہ رکھ سکتا ہے۔

لوکیشن سروس کو بند رکھا جائے:

'لوکیشن سروس' صارفین کے لئے مددگار ہے لیکن اس سے فون کی بیٹری بھی تیزی سے خرچ  ہوتی ہے اور لوکیشن سروس 'ان ایبل' رہنے سے اگر صارف اسے استعمال نہ بھی کر رہا ہو تو بیٹری خرچ ہوتی رہتی ہے۔

 اس لئے بیٹری کا دوانیہ زیادہ دیر تک بڑھانے کے لئے آپ اطمینان کر لیں کے آپ نے لوکیشن سروس  بند کردیا ہے۔ 

آٹو برائٹنیس آن رکھیں:

اگر صارف نے موبائل اسکرین کی برائٹنیس بڑھا رکھی ہے تو یقیناً بیڑی تیزی سے ختم ہوگی اس لئے تاکید کی جاتی ہے کہ صارف اپنا موبائل 'آٹو برائٹنیس' آپشن پر کردیں،  اس کی مدد سے موبائل اسکرین کی روشنی موجودہ جگہ کے لحاظ سے فراہم ہوگی۔

وائی فائی اور ڈیٹا کنکشن ساتھ استعمال نا کیا جائے:

وائی فائی استعمال کرتے ہوئے یہ ضرور خیال کیا جائے کہ ڈیٹا انٹرنیٹ استعمال نا کیا جائے کیوں کہ دونوں کا ایک ساتھ استعمال بیڑی کو متاثر کرتا ہے۔

نیٹ ورک کنکشن نا ہونے کی صورت میں موبائل ایئر پلین موڈ پر رکھا جائے:

جب نیٹ ورک سروس موصول نہ ہورہی ہو تو اس صورت میں موبائل کو 'ایئر پلین موڈ' پر لگا دیا جائے، کیوں کہ اس سے آپ موبائل کی بیٹری زیادہ وقت تک استعمال کرسکیں گے۔ 

مزید خبریں :