رنبیر بھی دپیکا کی فلم ’پدماوتی‘ دیکھنے کے لیے بے قرار

بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور  بھی دپیکا کی نئی آنے والے فلم ’پدماوتی‘ دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ 

فلم کے ٹریلر کو فلم بینوں نے بے حد پسند کیا ہے لیکن اب فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی فلم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکی ہیں۔

رنبیر کپور کو بھی فلم میں دپیکا کی پہلی جھلک بھاگئی ہے اور انہوں نے اس کا اظہار اپنی پریس کانفرنس میں بھی کیا ہے۔

فلم کے حوالے سے رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ ’پدماوتی‘ میں دپیکا، شاہد اور رنویر کے کردار کی پہلک جھلک دیکھی ہے اس کے بعد سے فلم دیکھنے کے لیے مرا جارہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم نگری میں بڑھتا ہوا مقابلے کا رجحان مجھے اور زیادہ محنت کرنے کے لیے متحرک کرتا ہے ، یہ سب آپ کو برا لگتا ہے لیکن آپ اس سے متاثر بھی ہوتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ کیرئیر کی ابتدا میں مقابلے کا رجحان اور حسد رکھتا تھا لیکن اب ایسا نہیں کیوں کہ ان 10 سالوں میں بالکل بدل گیا ہوں۔

رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے جس میں ’بچنا اے حسینو‘،’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور’تماشا‘ شامل ہیں۔

مزید خبریں :