تصاویر: سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں پہلی اور تقریباً 10 سال بعد کسی ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 68 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔ 

سری لنکا کے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 248 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں پہلی اور تقریباً 10 سال بعد کسی ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس سے قبل 2007 میں پاکستان کو دبئی میں جنوبی افریقا کے خلاف ایک صفر سے شکست ہوئی تھی۔

سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستان کی رینکنگ بھی متاثر ہوئی ہے اور اب قومی ٹیم آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم گزشتہ سال اگست سے اکتوبر تک آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر تھا۔

اسد شفیق کا جارحانہ انداز — فوٹو اے ایف پی
اسد شفیق سنچری کے بعد سر بجود ہوتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آؤٹ ہونے کے بعد پویلین لوٹتے ہوئے — فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا کے کھلاڑی محمد عامر کی آؤٹ کی اپیل کرتے ہوئے — فوٹو:اے ایف پی
پاکستانی کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر سری لنکن ٹیم کا جشن — فوٹو اے ایف پی
سری لنکن ٹیم کا جشن کا انداز — فوٹو:اے ایف پی 
سری لنکا کی ٹیم جیت کے بعد ڈریسنگ روم کی جانب جاتے ہوئے — فوٹو:اے ایف پی 
سری لنکن ٹیم ٹرافی کے ہمراہ — فوٹو:اے ایف پی