کھیل
Time 11 اکتوبر ، 2017

ٹیم کی شکست پر بھارتی شہریوں کا آسٹریلوی ٹیم پر پتھراؤ

ٹیم کی شکست کے بعد بھارتی شہریوں نے آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں بس کا شیشہ ٹوٹ گیا تاہم کھلاڑی محفوظ رہے۔

بھارتی شہر گوہاٹی میں دوسرے ٹی 20 میچ میں ٹیم کی شکست بھارتی شائقین کو ہضم نہ ہوئی اور مشتعل افراد نے مہمان آسٹریلوی ٹیم کی بس پر پتھراؤ کردیا جس کے نتیجے میں بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ 

مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں مہمان کھلاڑی محفوظ رہے تاہم آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ایرون فنچ نے پتھراؤ کی ایک تصویر سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ 

ایرون فنچ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے جب کہ انہوں نے تصویر پر اپنے کمنٹ میں لکھا کہ ہوٹل جاتے ہوئے بس پر پتھر پھینکا گیا جس نے خوفزدہ کردیا۔

گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 118 رنز بنا کر  پویلین لوٹ گئی تھی اور مہمان ٹیم نے ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا تھا۔ 

مزید خبریں :