Can't connect right now! retry
Advertisement

دنیا
11 اکتوبر ، 2017

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: قابض بھارتی فوج نے تازہ کارروائی میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک متعدد کشمیری شہید اور پیلٹ گنوں کے استعمال سے نابینا بھی ہوچکے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع باندی پورہ میں آپریشن کیا جہاں حاجن کے علاقے میں 2 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔

بھارتی فورسز کی جانب سے ضلع کپواڑہ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا جس میں قابض فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیرن کے علاقے میں  مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق باندی پورہ میں ہی بھارتی فورسز پر حملے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی بھی ہوا۔

قابض بھارتی فورسز نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائال فون سروس بھی معطل کردی ہے۔

Advertisement