یو بی ایل کا نیا ہیڈ آفس

پاکستان کا معاشی دارلخلافہ کراچی اور کراچی کی معاشی شہ رگ آئی آئی چند ریگر روڈ اور اب اس فنانشل اسٹریٹ کی ہے نئی پہچان یوبی ایل کا نیا تین سو فٹ بلند بائیس منزلہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہیڈ آفس۔

یہ منفرد عمارت جدید ٹیکنالوجی اور تمام سہولیا ت سے آراستہ ہے۔ اس کا ماڈرن ڈیزائن کراچی کے اسکائے لائن پر ایک خوبصورت اضافہ ہے۔ اس عمارت کی سب سے اہم بات دو سو فٹ بلند اور پاکستان میں اپنی نوعیت کا سب سے اونچااور واحد موڈ لائٹنگ ایٹریم ہے جو روشنیوں کے شہر کراچی کو مذید روشن کردیتا ہے۔

عمارت کی قابل ذکر خصوصیات:

  • اسٹیٹ آف دی آرٹ اوپن پلان آفس اسپیس
  • ڈبل اسٹوری کشادہ آڈیٹوریم
  • ہر فلور پر جدید آڈیو ویڈیو آلات سے آراستہ میٹنگ روم
  • نیکسٹ جنریشن ٹیلی کمیونیکشن سسٹم
  • منفرد لائبریری اور ڈسپلے سینٹر
  • جدید فٹنس سینٹر
  • شہر کے پر فضا اور خوبصورت مناظر کے ساتھ دو فلورز پر مشتمل کیفے ٹیریا

یو بی ایل ہیڈ آفس کراچی کا سب سے ماڈرن بلڈنگ کمپلیکس ہےاور یہ یو بی ایل کے پرگریسو او ر اینو ویٹیو برانڈ کی جیتی جاگتی مثال ہے۔

نئے یو بی ایل ہیڈ آفس کو آپ ویڈیو ٹور کے ذریعے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ہیڈ آفس کا کیفے ٹیریا
یو بی ایل ہیڈ آفس کی عمارت 
ہیڈ آفس کا اندرونی منظر
ہیڈ آفس کا اندرونی منظر


یو بی ایل ہیڈ آفس کے آڈیٹوریم کی تصویر
یو بی ایل ہیڈ آفس کا ادرونی منظر