کرینہ اور سیف کا صاحبزادے تیمور کو برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ

بالی وڈ کی بیبو کرینہ اور اداکار سیف علی خان نے اپنے صاحبزادے تیمور کو برطانیہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کے صاحبزادے تیمور پیدائش کے بعد سے ہی خبروں میں ان رہتے ہیں لیکن وہ بیٹے کی پرورش ایک عام بچے کی طرح کرنا چاہتے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ اور سیف نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ تیمور کو انگلینڈ کے بورڈنگ اسکول بھیج دیں گے۔

سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے  اہلیہ کرینہ کے ساتھ مشاورت کے بعد سوچ لیا ہے  کہ تیمور کو شوبز کی چمک سے دور رکھیں گے تاکہ تیمور کی معصومیت برقرار رہے۔

سیف کا کہنا تھا کہ تیمور کی پرورش بھی ویسے ہی ہوگی جیسے ان کے دوسرے بچے سارہ اور ابراھیم کی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ کرینہ کی نئی آنے والی فلم 'ویر دی ویڈنگ' میں تیمور کا مختصر کردار ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کی تردید کرینہ کر چکی ہیں۔

مزید خبریں :