Can't connect right now! retry
Advertisement

پاکستان
12 اکتوبر ، 2017

لاہور: نامعلوم موٹرسائیکل سوار کا تیز دھار آلے سے خاتون پر حملہ

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کا تیز دھار آلے سے خاتون پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چوہنگ کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جس کے دوران خاتون شکیلہ پر حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی 45 سالہ خاتون نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا ہے تاہم پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔ خاتون کو ٹانگ اور کمر پر گہرے زخم آئے جبکہ انہیں22 ٹانکے بھی لگے۔

شکیلہ تین روز قبل سعودی عرب سے بیٹے کے رشتے کے سلسلے میں لاہور پہنچی تھیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ میری کسی سے دشمنی نہیں، حملہ آور نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا نہیں پہچان سکتی۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق اس واقعے کو فوری طور پر کراچی میں چھری کے وار سے خواتین پر حملوں کے واقعات سے جوڑنا درست نہیں۔

Advertisement