پاکستان
Time 13 اکتوبر ، 2017

’کوئی پابندی نہیں کہ فوج میں خاص مسلک کے لوگ آئیں گے‘

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےکہ فوج میں خاص مسلک کے لوگوں کے آنے سے متعلق کوئی پابندی نہیں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فوج میں پابندی نہیں کہ اس میں خاص مسلک کے لوگ آئیں گے، پاک فوج میں عیسائی، ہندو اور سکھ بھی ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ملکی سیکیورٹی اور معیشت کاگہرا تعلق ہے اگر ملکی حالات ٹھیک نہ ہوں تو معیشت متاثر ہوتی ہے، ملکی معیشت اگر بری نہیں تو زیادہ اچھی بھی نہیں، مل بیٹھ کر ملکی معیشت پر بات چیت کی ضرورت ہے،

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سیکیورٹی معاملات کو دیکھتی ہے، متعدد ممالک نے دہشت گردی کے خلاف گھٹنے ٹیک دیئے، دہشتگردوں کو معلوم ہوچکا ہے کہ وہ پاکستان آکر چھپ نہیں سکتے۔

مزید خبریں :