امیتابھ اور رشی کپور پہلی مرتبہ ایک ساتھ فلم میں گانا گائیں گے

بالی وڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال بعد پہلی مرتبہ فلم '102 ناٹ آؤٹ' میں ایک ساتھ اداکاری کرتے دکھائی دیں گے اور خاص بات یہ ہے کہ دونوں اداکار فلم میں گانا بھی گائیں گے۔

ہدایت کار اومیش شکلا کی فلم '102 ناٹ آؤٹ' میں امیتابھ بچن 102 سال کے بوڑھے کا کردار ادا کریں گے جب کہ رشی کپور ان کے 72 سالہ بیٹے بنیں گے۔

فلم کی شوٹنگ آخری مراحل میں ہے لیکن اب فلم کے لئے امیتابھ بچن اور رشی کپور گانا بھی گائیں گے جسے شوٹنگ کے بعد فلم میں کہیں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

ان دنوں امیتابھ بچن اپنی 75ویں سالگرہ منانے کے لئے مالدیپ میں موجود ہیں اور ان کی واپسی کے بعد گانا ریکارڈ کیا جائے گا تاہم رشی کپور نے گانے کی پریکٹس شروع کردی ہے۔

فلم '102 ناٹ آؤٹ' مزاح سے بھرپور فلم ہوگی جس میں باپ بیٹی کامیڈی کرتے دکھائی دیں گے جب کہ فلم رواں سال ہی ریلیز کئے جانے کا امکان ہے جس کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔

مزید خبریں :