انوشکا کے ذکر پر عامر خان اور ویرات کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ

فوٹو فائل۔

ٹی وی شو کے دوران بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان اس وقت دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا جب عامر خان نے انوشکا شرما کا ذکر چھیڑا۔ 

بھارتی ٹی وی چینل پر دیوالی کے خصوصی شو میں کرکٹ اسٹار ویرات کھولی اور سپر اسٹار عامر خان نے ایک ساتھ شرکت کی اور خوب رونق جمائی۔

دونوں کے درمیان کافی دلچسپ باتیں ہوئیں ساتھ ہی اپنی ذاتی زندگی کے کچھ سیکریٹ بھی شیئر کئے۔

اس موقع پر ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پیار سے 'نشکی' پکارا جس پر میزبان سمیت عامر خان نے ان پر جملے کسنا شروع کردیے۔ 

عامر خان نے ویرات سے جب انوشکا کا ذکر کیا تو انہوں نے اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیے اور کہا کہ 'نشکی بہت مخلص ہیں اور وہ ان کے لئے خاص جگہ رکھتی ہیں'۔

اس شو کا پہلا ٹیزر بھارتی چینل نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے جاری کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس وقت عامر خان اپنی فلم 'سیکریٹ سپر اسٹار' کی تشہیر میں مصروف ہیں جو رواں ماہ 19 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔  

مزید خبریں :