پاکستان
Time 13 اکتوبر ، 2017

گاڈ فادر کے حکم پر عدالت میں غنڈہ گردی ہوئی، طاہرالقادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہےکہ گاڈ فادر کے حکم پر عدالت میں غنڈہ گردی ہوئی۔

نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث جج محمد بشیر نے آج کارورائی کیے بغیر ہی سماعت ملتوی کردی جس کےباعث نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر اپنے رد عمل کے اظہار میں کہا کہ عدالت میں ہلڑ بازی قابل مذمت ہے، گاڈ فادر کے حکم پر عدالت میں غنڈہ گردی ہوئی جب کہ رینجرز کو ہٹانے کے اصل مقاصد واضح ہو گئے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ احتساب عدالت میں سپریم کورٹ پرحملہ فلم کا ٹریلر چلا، عدالت کی سیکیورٹی فوج اور رینجرز کے سپرد کی جائے۔

دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ یہ لوگ اداروں کو بدنام اور ملکی معیشت کوبرباد کریں گے، حکومت میں بیٹھے وزرا ملک کو بحرانوں میں مبتلا کررہے ہیں، یہ لوگ اتنا بڑا بحران پیدا کردیں گے جس سے نکلنا مشکل ہوجائے گا۔

مزید خبریں :