پیرس میں دنیا کا مہنگا ترین گھر فروخت کے لئے پیش کردیا گیا

پیرس: دنیا کا مہنگا ترین گھر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس کی قیمت 410 ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔

ویسے تو کوئی چھوٹا موٹا گھر خریدنا بھی آسان کام نہیں لیکن اگر بات ہو دنیا کے مہنگے ترین گھر کی تو یقیناً اس کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر ہی دل بہلایا جا سکتا ہے۔

شاندار گھر بلکہ وہ محل جو کبھی بیلجیئم کے شاہی خاندان کی ملکیت ہوا کرتا تھا جسے اب 410 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

— فوٹو:بلوم برگ

’ولا لیس سیڈرز‘ کے نام سے مشہور یہ محل نما گھر 1830میں تعمیر کیا گیا تھا جوکہ 35 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 14شاہی بیڈروم ہیں۔

—فوٹو:بلوم برگ

فرانس کے جنوبی علاقے میں واقع یہ محل کبھی بیلجیئم کے بادشاہ لیوپولڈ دوئم کی ملکیت تھا اور اس کی تعمیر سے قبل یہاں زیتون کا باغ ہوا کرتا تھا جو شہر کے میئر ول فرانچ سورمیر کی ملکیت تھا۔

— فوٹو:بلوم برگ

محل میں اب بھی ایک باغ موجود ہے جسے یورپ کے خوبصورت ترین باغوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

— فوٹو:بلوم برگ

 اس باغ میں گھاس کے میدان بھی ہیں جبکہ 15 ہزار سے زائد درخت ہیں اور 20 گرین ہاؤس ہیں جن میں دنیا بھر کے خوبصورت اور نایاب پودے اگائے جاتے ہیں۔

—فوٹو:

آج کل یہ گھر اٹلی سے تعلق رکھنے والے تاجر ڈیوڈ کیمپری میلانو کی ملکیت ہے، اگر آپ اسے خریدنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو مشہور برطانوی موسیقار اینڈریو لوئڈ ویبر اور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال ایلن آپ کے ہمسائے ہوں گے۔

مزید خبریں :