اقوام متحدہ کے اجلاس میں مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹ کی شرکت

—فوٹو:یو این

اقوام متحدہ کے ٹیکنالوجی کے حوالے سے نیویارک میں منعقدہ اجلاس میں مصنوعی ذہانت کے حامل ایک روبوٹ نے شرکت کرکے سب کو حیران کر دیا۔

ہنسن روبوٹکس کے تیار کردہ اس روبوٹ نے کئی امور پر اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل امینہ محمد سے بات چیت بھی کی۔

ایک عورت کی شکل میں بنائے گئے اس روبوٹ کو صوفیہ کا نام دیا گیا ہے۔

صوفیہ اس سے قبل دنیا کے مختلف ملکوں میں ٹی وی چینلوں کو انٹرویوز دے چکی ہے اور ایک کنسرٹ میں بھی پرفارم کر چکی ہے۔

 ڈپٹی سیکریٹری جنرل سے بات چیت میں صوفیہ نے سائنس فکشن کے معروف ناول نگار ولیم گبسن کی کتاب میں اس کا حوالہ پیش کیا اور کہا کہ آپ سب مستقبل میں جھانک رہے ہیں، صرف وسائل کی تقسیم مساوی نظر نہیں آرہی۔

اس موقع پر ہنسن روبوٹکس کا کہنا ہے کہ صوفیہ کی شکل آڈری ہیپبرن جیسی بنائی گئی ہے اور اس کے چہرے کی تشکیل کیلئے جلد، رنگت، گالوں، ناک، پرکشش مسکراہٹ اور معنی خیز نظروں پر بہت محنت کی گئی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل صوفیہ برطانیہ میں صبح سویرے نشر ہونے والے پروگرام گڈ مارننگ بریٹن میں پیئرس مورگن اور سوزانا رِیڈ کے ساتھ پیش ہو چکی ہیں۔

مزید خبریں :