دنیا
Time 15 اکتوبر ، 2017

پاک امریکا تعلقات میں بہتری پر راہول گاندھی کی نریندر مودی پر تنقید

پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان پر کانگریس رہنما راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی سیاستدان کے سرکاری اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم کی سفارتی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ 

راہول گاندھی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مودی جی جلدی کیجئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دفعہ گلے لگانے کا وقت آگیا ہے۔ 

خیال رہے کہ  بھارتی وزیراعظم کے حالیہ امریکی دوروں کے دوران بین الاقوامی میڈیا نے نریندر مودی کو کئی بار ڈونلڈ ٹرمپ سے بغلگیر ہوتے دکھایا تھا۔ 

بے جی پی مخالف راہول گاندھی کا یہ پیغام سماجی رابطہ ویب سائٹ پر دھڑا دھڑ شئیر کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے ایک آپریشن کے دوران کینیڈین خاندان کی بازیابی کا امریکا نے خیرمقدم کیا تھا۔

مزید خبریں :