دنیا
Time 16 اکتوبر ، 2017

طالبان سے مذاکرات: 4 فریقی رابطہ گروپ کا اجلاس مسقط میں جاری

افغانستان میں امن اور طالبان سے مذاکرات کے لئے چار فریقی رابطہ گروپ کا اجلاس آج اومان کے دارالحکومت مسقط میں جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے چار فریقی رابطہ گروپ میں پاکستان، افغانستان، امریکا اور چین شامل ہیں جس کے آج ہونے والے اجلاس میں طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کررہی ہیں جب کہ دفتر خارجہ اور اعلیٰ عسکری حکام بھی وفد میں شامل ہیںَ

امریکی وفد کی قیادت نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایلس ویلز اور افغانستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ حکمت خلیل کرزئی جب کہ چین کی جانب سے نمائندہ خصوصی ڈونگ اپنے وفد کی قیادت کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ چار فریقی رابطہ گروپ کا آخری اجلاس 18 مئی 2016 کو ہوا تھا اور اس اجلاس کے 3 روز بعد 21 مئی کو ملااختر منصور امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا جس کے باعث طالبان سے مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔

مزید خبریں :