نصیرالدین شاہ منفی کردار کرنے کے خواہشمند

— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار نصیر الدین شاہ فلموں میں منفی کردار کرنے کے خواہش مند ہیں۔

نصیرالدین شاہ 40 سال سے فلمی دنیا سے وابستہ ہیں اور وہ کئی شہرہ آفاق فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے فنی سفر میں نہ صرف اپنی جاندار اداکاری سے مقام بنایا بلکہ کئی ایسے کردار بھی کیے ہیں جو ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ سے ہی اچھے کردار ملے ہیں لیکن وہ منفی کردار نبھانا چاہتے تھے۔

نصیر الدین شاہ فلمی کیرئیر میں اب تک 100 سے زائد فلموں میں بطور اداکار نظر آئے ہیں اور بالی وڈ کے علاوہ تامل، کنندہ، بنگالی، گجراتی اور ملیالم زبانوں کی فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں۔

انہوں نے انگلش فلموں میں بھی قسمت آزمائی کی لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے منفی کردار کم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منفی کردار زیادہ دلچسپ ہوتے ہیں لیکن انہیں اتنے منفی کردار نہیں ملے جتنے وہ کرنا چاہتے تھے۔

نصیر الدین شاہ 1987 میں فلم ’مرچ مصالحہ‘ اور 1998 میں ’’بمبئی بوائز‘ میں منفی کرداروں میں نظر آئے۔ ان میں سے ایک فلم میں وہ ’ڈان‘ بھی بنے تھے۔

نصیرالدین شاہ کہتے ہیں کہ انہیں ’مرچ مصالحہ‘ اور  ’بمبئی بوائز‘ جیسی فلمیں زیادہ پسند ہیں لیکن انہیں ایسے کردار زیادہ نہیں ملے۔’مجھے زیادہ تر ایک اچھے انسان کا کردار دیا جاتا تھا مگر اب میری خواہش ہے کہ مجھے منفی کردار بھی ملیں۔‘

مزید خبریں :