پاکستان
Time 16 اکتوبر ، 2017

الیکشن کمیشن نے 261 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 261 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کی رکنیت معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 342 کے ایوان میں سے 71 کی رکنیت معطل کی گئی جب کہ سینیٹ کے 7 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے371 میں سے 84 اور سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 50 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے رکنیت معطل ہونے والے ارکان میں عابد شیر علی، عائشہ گلالئی، خواجہ سہیل منصور، رشید گوڈیل، سینیٹر روبینہ خالد، تاج آفریدی، صالح شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کی کاپی اسپیکر آفس سمیت تمام صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹری آفسز بھجوادی گئی ہے۔

جب تک اراکین اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کراتے اس وقت تک ان کی رکنیت معطل رہے گی۔

مزید خبریں :