دنیا
Time 17 اکتوبر ، 2017

'انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے'

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے۔

پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے پاکستان کے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے رکن منتخب ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی مخالفت کے باوجود پاکستان انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے میں کامیاب رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان پر اعتماد کرنے پر اقوام متحدہ کے مشکور ہیں جب کہ پاکستان کی کامیابی اقوام متحدہ میں پاکستان کے کردار کی توثیق ہے۔ 

مزید خبریں :